ٹرائیکا اراکین کی پازیٹو انگیجمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خلیل زاد
نیو یارک : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا ٹرائیکا اراکین کی مسلسل پازیٹو انگیجمنٹ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سلسلے میں گزشتہ روز دوحہ میں امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کیلئے کوششیں بڑھانے پر مضبوط اتفاق ہوا۔
Load/Hide Comments


