کوہلو،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو (نامہ نگار ) کوہلو کے علاقے سوراف نالہ میں لیویز فورس کی تخریب کاروں ٹھکانے پر سرچ آپریشن ،آپریشن کے دوران لیویز فورس نے تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ وگولا و بارود برآمد کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر عمران ابرھیم نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کے ہمراہ لیویز لائن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تخریب کار صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ رکھتے تھے تاہم لیویز نے کارروائی کرتے ہوئےتخریب کاروں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے اسلحے میں ایم جی 3 گن 1 عدد ،سکیل روندز 500عدد،مارٹر گن ایک عدد ،مارٹر روندز ایک عدد،ایم 12 میزائل روندز 25 عدد،آر پی جی 7 روندز 15 عدد ودیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے یہ اسلحہ صوبے میں تخریب کاری کےلئے استعمال ہونا تھے جو بھارتی ساختہ ہیں علاقے میں تخریب کاروں کی سرکوبی کی جارہی ہے ڈی سی نے کامیاب کارروائی پر اہلکاروں ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں