سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنیوالیمسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئیکوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنی قراردیا گیا ہے، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، صرف کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان کا سفر کرسکیں گے، کورونا مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا، جب کہ کورونامنفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت پاکستان نے کورونا پھیلاو روکنے کیلئے 5 مئی سے بین الاقوامی مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر نے ملک میں آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے 40 سے 49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن تین مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں آکسیجن اورآکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں ان بانڈ پرواز محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور پاکستان نے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث بین الاقوامی مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20مئی تک کم کردی جائیں گی اور فیصلے پر نظرثانی 18 مئی کو ہوگی، عالمی پروازیں کام کرنے سے متعلق تفصیلی احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں