صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ

کراچیِوزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سیپھی لتا ہے، صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کاپھیلاؤ روکا جاسکتا تھا، لاک ڈاؤن پہلے ہوتاتوجانیں بچ سکتی تھیں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ پوری دنیا کا تجربہ ہے کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 13 مارچ کو حکومت سندھ نے جلد سے جلد لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، وفاقی حکومت بات مان لیتی تو13مارچ سے لاک ڈاؤن ہوتا تو متاثرہ افرادسے پھیلاؤنہ ہوتا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے افرادکیٹیسٹ کرائے،کچھ مثبت آئے، سندھ میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تعدادتقریبا5000تھی، جو زائرین ایران سے بذریعہ سڑک آئے انہیں قرنطینہ کیاگیا، جومختلف ایئر پورٹس پراترے ان سے کورونا وائرس پھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں