کوئٹہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 46افراد گرفتار، 34دکانیں سیل

کوئٹہ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 34دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کرکے 46افراد کو گرفتارکرلیاہے۔پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کی ہدایت لاک ڈاؤن اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کرکے 46افراد کو گرفتارکرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں