مشترکہ مفادات کونسل کی پالیسی کے تحت بلاکس کی نیلامی کی، پٹرولیم ڈویژن کا بلوچستان اسمبلی کے بیان پر جواب
اسلام آباد :ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے ممبر بلوچستان اسمبلی کے حالیہ آئل و گیس بلاکس کی بڈنگ سے متعلق بیان پر شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ ڈویژن نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظور شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت بلاکس کی نیلامی کی۔ انہوں نے کہا شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی مسابقتی بولی کے ذریعے بلاکس ایوارڈ کئے گئے، ترجمان پٹرولیم ڈویڑنبڈ اوپنگی کمیٹی میں صوبائی نمائندہ بھی شامل تھا،15 جنوری 2021 کو 20 بلاکس کیلئے بڈ کھولی گئی، جس میں حکومت بلوچستان کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے، ترجمان نے کہا پٹرولیم ڈویڑن ملک و صوبوں کے وسیع مفاد کیلئے آئل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
Load/Hide Comments


