جمعیت نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سے متعلق تحریک ایوان بالا میں جمع کر ادی
اسلا م آباد: جمعیت علما اسلا م (ف) نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سے متعلق تحریک ایوان بالا میں جمع کر ادی۔تحریک جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے جمع کروائی، تحریک میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو وزیراعظم نے گلگت میں اعتراف کیا کہ مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہے،وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ میں نے بہت غلط فیصلے کئیے اس طرح کی گفتگو اور فیصلوں سے ملک کی معیشیت پر بڑا اثر پڑتا ہے یہ ایوان وزیراعظم کی تقریر پر بحث کا مطالبہ کرتا ہے۔
Load/Hide Comments


