حریت رہنما اشرف صحرائی جیل میں انتقال کرگئے

سری نگر(انتخاب نیوز) کشمیر کی آزادی کے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی بھارتی قید میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیر رہنما محمد اشرف صحرائی علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، اشرف صحرائی کے انتقال سے تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔
محمد اشرف صحرائی گزشتہ دو برس سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے، مسلسل قید اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ شدید علیل تھے،کچھ عرصہ پہلے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھی حراست میں ہلاک ہوگئے تھے۔

بیٹےمجاہد صحرائی کے مطابق دس روز قبل والد سے بات ہوئی تھی جنہو نے جیل انتظامیہ کی بہتر طبی سہولیات کی شکایت کی تھی اور متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور انھیں قید کے دوران کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا تھا، اس کے اہل خانہ کو ان کی صحت کی حالت سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں