جوبھی میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے انہیں خوش آمدید، نہ کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوسکتا ہوں،جام کمال خان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جوبھی میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے انہیں خوش آمدید واضح کرنا چاہتا ہوں میں نہ کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی اس طرح کسی سے بلیک میل ہوسکتا ہوں، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو بھی میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا موقع دیا ہے انشاء اللہ میں اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کی پور ی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہو یاحکومت کے اندر کے لوگ میں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ نہ میں کسی بلیک میل کرتا ہوں اور الحمد اللہ نہ اس طرح سے بلیک ہونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں