بلوچستان، کوئٹہ سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی

کوئٹہ:بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی عید کی چھ دن کی تعطیلات کے دوران تمام ماس ویکسینیشن اور کورونا ٹیسٹ سنٹرز کھلے رہیں گے۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کردی، جہاں چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو انسداد کورونا کی ویکسین کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ عید کی چھ دن کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے میں تمام ماس ویکسینیشن اور کورونا ٹیسٹ سنٹرز کھلے رہیں گے اوروہاں عملہ تعینات رہے گااس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عملے کی ان مراکز میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسران سرپرائز دورے کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں