بجلی کا ٹاور گرنے سے مکران تاریکی میں ڈوب گیا
تمپ/تربت(نمائندہ انتخاب) تمپ میں ایران سے آنے والی مین 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرنے سے مکران تاریکی میں ڈوب گیا، ہفتہ کی شام تمپ کے علاقہ تگران آبادمیں تیز ہواؤں اوربارش سے ایران سے مکران کو سپلائی ہونے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا ہے جس سے مکران ڈویژن میں بجلی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے، اس وقت صرف مند اورتمپ میں بجلی کی سپلائی جاری ہے جبکہ تربت، گوادر، پسنی، پنجگور، ہوشاپ گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک فیڈرز میں بجلی فراہمی منقطع ہے، واضح رہے کہ ہرسال رمضان المبارک کے مہینہ میں بجلی کے مین ٹاور گرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں اس سال رمضان المبارک کے آخری ایام میں ٹاورگرنے سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے، کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی بحالی میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


