کابل دھماکہ،طالبان ذمہ دار ہیں اشرف غنی
کابل (انتخاب نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 68 ہوگئی۔گذشتہ روز اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 150 سے افراد زخمی ہیں، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔افغان حکومت نے واقعے پر منگل کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان نے کابل میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے اور بھاری نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔طالبان ترجمان کا کہنا ہیکہ یہ مذموم حرکتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو کابل انتظامیہ کی مدد سے داعش کے نام پرکام کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


