عیدالفطر،سعودی عرب میں 20سے زائدافرادکے اجتماع پر پابندی عائد

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر بیس سے زائد افراد کسی بھی مقام پر جمع نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں