اہم مقامات کی سیکورٹی سخت:قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے،ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔وزیر داخلہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھا یا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ امن عامہ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اورقانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں جانفشانی سے فرائض سرانجام دے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کوصوبے میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی- چیف سیکرٹری بلوچستان مطر نیاز رانا، انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر راے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید نے مٹینگ میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں