کراچی: 17مئی تک موسم شدید گرم رہنے کی وارننگ جاری
کراچی: بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو شدت پکڑنے لگا، محکمہ موسمیات نے سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کے باعث کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ اظہار کردیا، شہر قائد میں 17مئی تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ بھی جاری کر دی۔ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباو کی شدت بڑھنے لگی، ہوا کے کم دباو کا کراچی سے فاصلہ 1650کلومیٹر ہے۔سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کا رخ شمال مغرب بھارت کی جانب ہوگا، سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے پارہ سے 40 سے 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے البتہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباو کی وجہ توکتے نامی سمندری طوفان ہے تاہم اس طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load/Hide Comments


