سمندری طوفان ’تاؤتے‘ سے بھارتی ساحلی علاقوں میں تباہی، 12افراد ہلاک

سمندری طوفان تاؤتے نے بھارتی ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں کرناٹکا، کیرالا، گوا اورمہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے جو آج رات یا کل صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں