مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی آندے میزا کے سر پر

کورونا کی وبا کی وجہ سے التوا کا شکار مس یونیورس کے مقابلے میں میکسیکو کی آندرے میزا 2021 کے مس یونیورس منتخب ہو گئی ہیں۔مس یونیورس کا تاج اس بار چیواوا شہر کی رہنے والی مس میکسیکو آندرے میزا کے سر پر سجا۔ کورونا کی وبا کے باعث 2020 میں مس یونیورس کا مقابلہ ملتوی کر دیا گیا تھا

آندرے میزا کے سر پر تاج موجودہ مس یونیورس زوزیبنی تنزی نے سجایا۔ آندرے میزا نے مس یونیورس بننے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مقابلے میں شریک 73 خوبصورت خواتین میں سے مس یونیورس چنے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں.مس یونیورس نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں خوبصورتی کے معیار بدل گئے ہیں۔ ہم کیسے دکھائی دیتے ہیں یہ خوبصورتی کا معیار نہیں بلکہ خوبصورتی کا اظہار ہمارے رویوں سے ہوتا ہے

آندرے میزا نے کہا کہ مس یونیورس کا تاج پہننے سے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی اس پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے برابری کا پرچار کر کے اپنے کردار کو نبھا پاؤں گی۔

مس یونیورس 2021 کی فائنلسٹ: آندرے میزا، مکسیکو، ایڈلین کیسٹلینو، انڈیا، جولیا گوما، برازیل، کمبرلی جمینز،ڈومینک ریپبلک، جینک مسیٹا ڈیل کیسٹیلو سٹیج پر۔مقا بلے کا انعقاد فلوریڈا کے سیمنول ہارڈراک ہوٹل اینڈ کسینو میں ہوا۔اس بار مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد ماریو لوپیز اور اولیویا کلپو کے زیر نگرانی ہوا.میانمار سے تزر ونٹ لاوین مس یونیورس کے مقابلے میں شریک ہوئیں.امریکہ کی آسیہ برانچ بھی مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں شریک ہوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں