بروکرز کہتے ہیں کہ کارروائی ہوئی تو چینی کابحران لے آئیں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی وزيراعظم نے خود پبلک کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین اعظم خان پر جو الزام لگارہے ہیں وہ غیر منطقی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شوگر اور آٹا اسکینڈل کے خلاف تحقیقات اور پھر انکوائری رپورٹ کا منظرعام پر لانے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم عمران خان کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں