مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی مظاہرین سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید ہو چکے، شہدا میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے روکنے سے پھر انکار کردیا اور اسرائیل نیمصرکی جنگ بندی کی تجویزمستردکردی جب کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز قبول کی تھی اور تجویزپرجمعرات کی صبح 6 بجیسیعمل درآمدہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں