ہلمند: سڑک کنارے بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک، دو بچے زخمی
کابل:افغان صوبے ہلمند میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Load/Hide Comments


