پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی، اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو فیصلہ کرینگے، نثارکھوڑو
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پی پی پی سندھ کے صدر و صوبائی مشیر۔ نثار کھوڑو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کے پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی ہے نہ ہی پی ڈی ایم چھوڑنا چاھتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے
پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بلانے کی دعوت دی گئی تو اس وقت کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار کا سندھ کے ساتھ تعصب رکھتی یے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے
۔ سندھ کو پانی کی شدید کمی کا سامنہ ہے۔ . ارسا نے غلط وقت پر تربیلا سے پانی چھوڑ کر پانی کا ذخیرہ ختم کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ارسا اور وفاقی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ پر ڈال رہی ہے۔ سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے اور ارسا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ۔ وفاقی حکومت کے بلبوتے پر لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سینیٹر کے بھائی نے انجنیئر اور ملازمین پر تشدد کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے۔ ایکس ای این کے پاس کوئی این آئی ٹی نہیں تھی اور جب این آئی ٹی ہوئی تو ان ٹھیکیداروں نے اپلائی ہی نہیں کیا ۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی سینیٹر کے بھائی ٹھیکیدار نے بلیک میلنگ بھتہ خوری کرنے کے لئے انجنیئر اور ملازمین ہر دباؤ ڈالا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے
سینٹر سیف اللہ ابڑو کی کمپنی کو 27 روڈز کے 76کروڑ کے ٹھیکے پہلے ہی مل چکے ہیں اور قانونی طور پر ٹھیکہ کوئی بھی ٹھیکدار لے سکتا ہے۔ سیف اللہ ابڑو کی کمپنی کیجانب سے لے گئے ٹھیکوں کے کاموں کے معیار کی جانچ پڑتال چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم اور دیگر اداروں سے کراؤں گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی کمپنی کی جانب سے 4 سال پہلے کے لئے گئے تعمیراتی کام ابھی تک مکمل کرکے لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے حوالے نہیں کئے اس حوالے سے بھی اداروں سے تحقیقات کرائی جائے گی۔ ٹھیکوں پر بلیک میلنگ اور الزامات پر سیف اللہ ابڑو کی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی کاروائی کی جائے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے افسران اور ٹھیکدار کے جھگڑے میں مجھے گھسیٹنا مناسب نہیں تھا کیوں کے ٹھیکا کسی کو دینے یا نہ دینے کے لئے افسران کو کسی قسم کی ھدایات نہیں دیتا نہ ہی میرا کوئی ٹھیکیدار ہے۔
۔ ٹھیکوں پر کمیشن لینے کے الزام پر سیف اللہ ابڑو کو ھتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ۔ پولیس افسران یا انتظامی افسران کی مقرری حکومت کرتی یے انہوں نے کہا کے ۔ اداروں کو ٹھیکوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کسی نے نہیں روکا اگر سیف اللہ ابڑو کے کہنے پر تحقیقات ہوئی تو پہر ھم عمران خان تک پہنچینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے
۔ چودھری نثار یا کوئی بھی منتخب رکن کبھی بھی ایوان میں رکنیت کا حلف اٹھا سکتا ہے۔ رکنیت کا حلف لینا چودھری نثار کا حق ہے اگر عمران خان تبدیلی لا سکتا ہے تو چودھری نثار بھی تبدیلی کا حامی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے مخالفین کی مخالفت کے باجود پیپلز پارٹی نے بدین کی صوبائی نشست پر بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ۔ثابت ہو گیا کے پیپلز پارٹی ہی عوام کا اعتماد رکھنے والی جماعت ہے۔تبدیلی سرکار کا اب بھانڈا پھوٹ رہا یے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ۔ پی ٹی آئی کو اب انتخابات کے لئے امیدوار بھی نہیں ملینگے۔۔


