ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا دور گزر چکا ہے، نعیم بازئی

کوئٹہ:صو با ئی مشیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم با زئی نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا دورگزر چکا، عوام با شعور ہو چکے ہیں،فنڈز عوام کی امانت ہیں جسے عوام کی ہی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات کی فرا ہمی کیلئے خرچ کر نا ہما ری اولین ترجیح ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کلی شیخ ما ندہ زیارت،کلی چشمہ اچوزئی، کلی مر یا نی آ با د،کلی نا خیل آ با د، کلی بلیلی درویش آ با د کی مختلف گلیوں میں سڑک کی کا رپٹنگ، سیوریج سسٹم کی بحا لی و دیگر کا موں کا جا ئزہ لینے کے موقع پر علا قہ مکینوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر انجینئر سمیع اللہ مندوخیل، ملک زادہ اجمل با زئی، مبین با زئی و دیگر بھی مو جو د تھے۔ ملک نعیم با زئی نے کہا کہ فنڈز عوام کی اما نت ہیں جس میں کو ئی خیا نت بر داشت نہیں کی جا ئے گی،عوام کیلئے جا ری فنڈز صرف اور صرف عوام کی ہی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کئے جا ئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فرا ہمی ہما ری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے کا موں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ہر گز عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے جو لو گ عوام کیلئے جا ری تر قیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈا ل رہے ہیں انہیں با شعور عوام جا ن چکے ہیں مزید اس طرح کے ہتھکنڈوں سے سیاسی دکانداری نہیں چمکا ئی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 24میں عوام کو تمام بنیا دی سہولتوں کی فرا ہمی تیزی سے جا ری ہے آئندہ یہ علا قہ بلو چستان کا مثا لی علا قہ کہلا ئے گا۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل نہا یت ایما نداری سے بلو چستان کے تما م علا قوں کو برا بری کی بنیا دپر ترقی دینا چا ہتے ہیں جبکہ ما ضی میں پرا نے اسکیما ت پر کا م ادھورا چھوڑ ا گیا مگر اب تما م اضلا ع میں تما م منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا جا رہا ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے ہیں صو با ئی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم با زئی نے شیخ ما ندہ زیا رت کی مختلف گلیوں کی کا رپٹنگ نا لیوں کی مر مت،سیوریج سسٹم کی بحا لی اسی طرح چشمہ اچوزئی، بڑیچ آ با د، کلی نا خیل آ با د، کلی مر یا نی آ باد، کلی پیر نصراللہ آغا درویش آ با د میں گلیوں کی جلد کا رپٹنگ، سیوریج لا ئنوں کی بحا لی کیلئے بھی ہدایا ت جا ری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں