سوئٹزر لینڈ میں نیو ایئر نائٹ کی تقریب، لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی

برن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔ سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔ بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سوئس پولیس کے مطابق باردھماکے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سوئس پولیس کمشنر کا بتانا ہے کہ بار میں آگ لگنے سے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے 100افراد میں سے اکثر شدید زخمی ہیں۔ سوئس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کے متاثرین میں سے کچھ افراد غیر ملکی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی ریزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے