قلات، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

قلات:قلات میں مبینہ طور پر ایک شخص کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی، پولیس کی فوری کارروائی، مبینہ طور پر واقعہ میں ملوث شخص گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق حفظ الرحمن ولد بشیر احمد قوم نیچاری سکنہ شیشہ ڈغار قلات نے قلات پولیس کو اطلاع دی کہ نور احمد نامی شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ جس پر قلات پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جاکر قرآن پاک کو بحفاظت اپنے قبضہ میں لیا اور ملزم نور احمد کو گرفتار کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 25/2021بجرم B,295درج کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس موقع پر ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ اور ڈی سی قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اور جو بھی دیگر افراد اس میں ملوث ہونگے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ ایسے واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اس بابت ایس پی قلات نے DSP/SDPOکی نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم مقرر کی جوکہ ملزم کے خلاف تمام شواہد اور ثبوت اکٹھا کریگی۔ مزید ایس پی اور ڈی سی نے کہا کہ قرآن پاک پر ہم سب کا ایمان ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہمارے اہمان کا حصہ ہے۔ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ اور ملزم کو اس کے گھناونے فعل کی سزا ضرور ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں