لورالائی،خسرے کی وبا پھیلنے سے درجنوں بچے بیمار
کوئٹہ /لورالائی:لورالائی کے یونین کونسل طورہ تھانہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے درجنوں بچے بیمار ہوگئے، عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت سے پوری طور پر ایکشن لیکر حفاطتی ٹیکوں کی خسرے سے بچا کی ویکسین اور مہم کو شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہیتاکہ مستقبل کے معماروں کی زندگیوں کو بچایا جا سکیں، ماہرین صحت کے مطابق خسرہ کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے جو ایک سے دوسرے بچے میں منتقل ہوتا ہے اس لیے محکمہ صحت اور حکومتی نمائندے خسرہ کی وبا پرقابوپانے اوربچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کیلیے خسرہ سے بچاو کی حفاظتی ویکسین کا کورس ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں،ماہرین امراض اطفال کے مطابق خسرہ کا وائرس کھانسی،نزلہ اور زکام کے ذریعے ایک سے دوسرے بچے میں منتقل ہوتا ہے، خسرے کا وائرس ان بچوں پر حملہ آور ہوتا جن بچوں کو اس وائرس سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے جاتے انھوں نے کہاکہ اب تک خسرہ کے جتنے بھی کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سب سے بڑی وجہ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکوں کا کورس مکمل نہ ہونا ہے ٹیکے نہ لگوانے کے باعث یہ مرض ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع لورالائی کے علاقے یونین کونسل طورہ تھانہ میں خسرے کی بیماری تیزی سے پہل رہا ہے، یونین کونسل طورہ تھانہ, میختر سرکل 1اور میختر سرکل 2میں حفاظتی ٹیکے بچوں کو بروقت نہ لگانے سے اس خطرناک بیماری سے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق کر سکتا ہے۔یونین کونسل طورہ تھانہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ خسریکی بیماری کا پوری طور پر نوٹس لیکر حفاطتی ٹیکوں کی خسرے سے بچا کی ویکسین اور مہم کو شروع کیا جائے تاکہ مستقبل کے معماروں کی زندگیوں کو بچایا جا سکیں


