پنجگور، تیز ہواؤں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے ٹاور زمین بوس
پنجگور: پنجگور تیز ہواؤں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے ٹاور زمین بوس۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے درگ دپ میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور زمین بوس ہونے کی وجہ سے پنجگور کے بیشتر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل پنجگور میں موبائل نیٹ سروس بند ہے لوگ صرفِ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر ٹاورز گرنے کی وجہ سے نیٹ کے معطل ہونے سے مالیاتی ادارے متاثر پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے علاقے سے حاصل کررہا ہے مگر پنجگور کو اب تک فائیبر سے منسلک نہیں کیا گیا ہے پرانے بوسیدہ ٹاورز سسٹم کی خرابی معمول بن گیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق ٹاور کی مرمت میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


