سلیکٹڈ حکمران ہی کرونا کے پھیلاو کے زمہ دار ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت. نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں اپنے آئینی کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں کرونا وائرس کے پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں پھیلاو کی تمام تر ذمہ داری نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے انھوں نے کھا کہ دنیا میں حکمرانوں کی کوششوں کے برخلاف کرونا پھیل گیا لیکن پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں اس المناک وبا کو تفتان سے پروٹوکول میں نہ صرف کوئٹہ تک لایا گیا بلکہ ناکام حکمت عملی اور غیر سنجیدہ عوام دشمن رویئے کے سبب سکھر سمیت پورے ملک میں پھیلایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو عوام سے ذرہ برابر بھی ھمدردی نہیں اور نہ عوامی مشکلات و مسائل سے ان کو دلچسپی ہے ان سلیکٹیڈ حکمرانوں کو مخصوص مفادات اور ایجنڈے کے تحت اس ملک پر مسلط کردیا گیا ہے ان حکمرانوں کی نہ کوئی سیاست ہے اور نہ کوئی آڈیالوجی وہ ذاتی اور گروئی مفادات کی تکمیل کے لیے لائے گئے ہیں اور مخصوص ایجنڈے پر کارفرما ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو کمزور و غیر فعال کردیا گیا، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ایک سوالیہ نشان ہے سیاسی پارٹیوں اور سیاسی قیادت پر جھوٹے الزامات لگانے اور سیاسی مقدمات قائم کرنا اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے رکھ تھام پر ابھی تک وفاقی اور خصوصا بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کوئی بھی پیش رفت نہیں کی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کی تیاری و اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں وبا روز بہ روز بھیانک صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور بلوچستان کے حکمران خواب خرگوش میں مبتلا آنے والے کل کا انتظام کررہے ہیں بلوچستان میں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان ایک ہسپتال میں میں بھی ضروری سازوسامان نہ مہیا کیے گئے ہیں اور نہ اس حوالے سے کوئی تیاری نظر میں آرہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں