کوئٹہ میں کل سے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئٹہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر آپریشن آج سے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں غیر ضروری طور پرآمدورفت کرنے والے افراد کو روک کر انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ورنہ انکے خلاف قانو ن کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ضلعی انتطامیہ نے کوئٹہ شہر میں کچھ دیر کیلئے دکانیں بھی بند کروادیں تاکہ شہر میں رش کو کم کیا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں