منظور بلوچ کی پہلی برسی6جون کو مستونگ میں منعقدکی جائیگی،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید منظور بلوچ کی پہلی برسی کی مناسبت سے مرکزی سطح پر پروگرام مستونگ میں 6جون کو منعقد کی جائیگی اور دیگر اضلاع میں بھی پہلی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہید منظور بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ابھی سے تیاریاں مکمل کریں اور 6جون کو عقیدت و احترام کے ساتھ شہید منظور بلوچ کی برسی منائیں پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید منظور بلوچ کی قربانیاں ثابت قدمی مستقل مزاجی کی جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا ان کی رحلت سے جو خلاپیدا ہوا ہے یقینا پر نہیں ہو سکے گا وہ مخلص ایماندار سچے سیاسی رہنماتھے جنہوں نے سول و آمر ڈکٹیٹرز کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کیا اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر دور میں پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں کردار ادا کیا ایسے عظیم انسان بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو ثابت قدم اور وطن سرزمین کیلئے اپنی زندگی کو وقف کرتے ہیں پارٹی بیان میں تمام اضلاع کے عہدیداروں کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ وہ برسی سے عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں