افغان حکومت کا طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے جس میں اہم کمانڈرز شامل نہیں ہیں۔ قبل ازیں طالبان نے گزشتہ روز افغان حکومت پر قیدیوں کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات سے واک آؤٹ کیا تھا اور امریکا کو خبردار کیا تھا کہ معاہدہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کا کہنا تھا کہ ‘طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم معاہدے کے طابق اپنا کردار نبھا رہے ہیں اور امن کا عمل آگے بڑھنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں