سلمیزئی قبیلے کے گروہوں کے درمیان خونی تنازعے میں کردار ادا کرونگا نواب ایازجوگیزئی

دکی۔دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل نے پشتون قومی جرگے کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی سے ملاقات کی۔اور انہیں موسی خیل میں سلمیزئی موسی خیل قبیلے کے دو گروہوں عالم خان موسی خیل اور حاجی شادی خان موسی خیل کے گروہوں کے درمیان جاری خونی تنازعے کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی اسموقع پر بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل بھی موجود تھے۔نواب ایاز خان جوگیزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں گروہوں کے درمیان جاری خونی تنازعے میں پانچ افراد کی ہلاکت باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے آج گھر گھر قبائلی دشمنیاں موجود ہیں آنہوں نے سردار بابر خان موسی خیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسلئے کو حلکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں میں انکا بھر پور ساتھ دونگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنا چائیے تاکہ وہ کل خونی تنازعات کا حصہ بننے کے بجائے ملک اور قوم اور اپنے والدین کا نام روشن کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ پشتون وطن اب مزید قبائلی جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پشتونوں نے افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں افراد کی قربانی دی ہے۔ہم مزید پشتون قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے۔پشتون وطن میں امن قائم ہونے سے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں قبائلی تنازعات ختم ہونے کے بغیر پشتون قوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام پاکستان کے ضلعی رہنما سردار محمد اشرف اتمان خیل بھی موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں