خضدار،نیشنل پارٹی و بی ایس او پجارکے زیر اہتمام ملا برکت پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج

خضدار:نیشنل پارٹی و بی ایس اوپجار خضدار کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ کے خلاف خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تربت واقع کی مذمت تفصیلات کے مطابق آج 28 مئی بروز جمعہ نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار خضدار کی جانب سے نیشنل پارٹی مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی خضدار کے صدر چیئرمین عبدالحمید بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ، سینٹرل کمیٹی کی رکن شکیل بلوچ، بابل بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کے صدر عبدالوہاب غلامانی،،نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر رہنما ماسٹر فدا بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما ملا برکت پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ نیشنل پارٹی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان کے فکر و فلسفے پر کار بند رہتے ہوئے عدم تشدد کی سیاست کے پیروکار جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی اور شہید نسیم جنگیان سمت سینکڑوں شہدا کے قربانیوں کے باوجود بلوچ قوم کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوئی نیشنل پارٹی ایک پختہ اور سنجیدہ سیاسی قیادت کے زریعے سیاست کو ہر ذی شعور انسان کا حق سمجھتی اور کسی فرد یا مخصوص گروہ کے طرز پرتشدت سیاست کو پروان چڑھا کر بلوچ قوم کی برادر کشی کی اجازت نہیں دی گی۔مقررین نے مذید کہا نیشنل پارٹی پرامن اور شعوری سیاست کی داعی جماعت ہے اور پرامن سیاست کے زریعے بلوچ قوم کی حقوق کے لئے ہر وقت گوشاں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں