محکمہ ایکسائز، کے دو افسران کو کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل

کوئٹہ:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پشین اور لورالائی کے دو افسران کو کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر فی الفور معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر محمد اسلم نے محکمہ ایکسائز پشین کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد اکرم ناصر اور انسپکٹر محمد رفیق کو کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی عوامی شکایات پر معطل کردیا معطل افسران کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا بھی حکم دیدیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں