مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی سب سےزیادہ سندھ میں ہے جبکہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بھی سب سے زیادہ ہے کیونکہ بلاول کے مافیاز پانی روک لیتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی جبکہ پچھلے دور میں اربوں روپے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں