سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن صرف ڈرامہ ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن صرف ڈرامہ ہے، من پسند افسران لگاکر صرف ڈرامہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ناصرآفتاب، سعود مگسی کےجانے کے بعد ڈاکو پروٹوکول میں گھوم رہےہیں، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن نظر آرہا ہے، پیپلزپارٹی سیکیورٹی رسک بن چکی ہے، پہلے جزائر کے معاملے پر سیاست اور اب پانی معاملے پر، ہم سندھ کے رکھوالے ہیں کسی کو پانی چوری کرنے نہیں دیں گے، سندھ کے پانی چور سندھ کی اسیمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سندھ کے معاملات پر کل میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، سندھ حکومت نے ڈاکو راج اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے پانی کا اشو چھوڑا ہوا ہے، ہر دو تین ماہ بعد سندھ حکومت اس طرح کے معاملات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن میں 69 میمبر ہیں 40 فیصد سندھ سے ووٹ ہمیں ملا ہے، ہم سندھ اور سندھ کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، کل ارسا نے سندھ کے پارلیمینٹیرین کو بریفنگ دی پنجاب پانی چوری نہیں کررہا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گلیشئر کے نہ پگھلنے سے پانی کی کمی ضرور ہوئی ہے،ریوینیو کلیکشن پر صوبوں کو این ایف سی کی تقسیم ہوتی ہے، اس پر بلاول نے شور کیا کہ سندھ کو 229 ارب پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن کم ہوئی تو صوبوں کو پیسے کم ملے، پانی معاملے پر سندھ اور پنجاب کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش کی گئی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیکیورٹی رسک بن چکی ہے، پہلے جزائر کے معاملے پر سیاست اور اب پانی معاملے پر، بلاول کے فارمولے بارش کم آتا ہے تو پانی کم آتا ہے کو اب پیپلزپارٹی سمجھے،جب گلیشئر پر دھوپ کم آتا وہ کم پگلتا ہے اور کم پانی فراہم ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں