سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر غیرجانبدار مبصرین تعینات کئے جائیں،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پرغیرجانبدارمبصرین تعینات کئےجائیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا حاصل ہو سکے گا، سندھ کے اراکین پارلیمنٹ پنجاب آ کربیراجوں کا دورہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پانی کے حوالے سے مشکلات دورکروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں