امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنیکا سوچ بھی نہیں سکتے،چین
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے امریکی کانگریس کے چند ارکان کے اس بیان کی سختی سے مخالفت کی جس میں انہوں نے چین کی جانب سے فرانس کو امدادی سامان کی فراہمی کو ہواوے کے فائیو جی لائسینس سے مشروط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ امریکی کانگریس کے اس بیان کی کیا بنیاد ہے۔اس بیان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ وباء سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند امریکی سیاستدان جھوٹ بولنے اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں،دوطرفہ دوستانہ اور انسان دوستی کے جذبے سے چین نے فرانس کو طبی اور انسداد وبا ء کا سامان فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کی گئی ہیں