اوستہ محمد سے لاش برآمد

اوستہ محمد:سٹی تھانہ کے حدود میں گولیاں لگی ہوئی ہاتھ بندھی ہوئی نعش ملی جس کی شناخت بدر الدین کھوسہ کے نام سے ہوا جس کا تعلق شہداد کوٹ سندھ کا بتایا جاتا ہے انہیں فون کر کے بلایا گیا کار لیکر آئیں کراچی چلیں گے بدر الدین کی نعش ملی کار نا معلوم ڈاکولے گئے واقع ڈکیتی ہے یا دشمنی تحقیقات کر رہے ہیں ایس ایچ او محمد یاسین جمالی تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود اللہ آباد کے قریب گوٹھ رسول بخش کھوسہ کے قریب جھاڑیوں سے 28سالہ ایک نو جوان کی نعش ملی جس کو گولیاں لگی ہوئی تھیں جس کی بروقت شناخت نہ ہو سکی مقتول کو سول ہسپتال رکھا گیا بعد میں ان کی شناخت بدرالدین کھوسہ کے نام سے ہوا جو کہ شہداد کوٹ سندھ کا تھا ایس ایچ او محمد یاسین کے مطابق انہیں گزشتہ روز کسی نے فون کر بلایا کہ کار لیکر آئیں کراچی چلیں گے بدر الدین کرولا کار ماڈل2008لیکر آیا تو اب نوجوان کی نعش ملی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقع ڈکیتی کا ہے یا دشمنی کا بقول پولیس کے کہ چار گولیاں مقتول کے سر اور منہ میں لگی ہوئی تھیں اور ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے دوسری جانب نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا مزید کاروائی اوستہ پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں