وزیراعظم یکم جون کو بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت کا دورہ کریں گے،نور محمد خان دمڑ
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ یکم جون کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرزیارت آئے گے جو زیارت میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان ضلع زیارت کیلئے ترقیاتی پیکجز کا اعلان بھی کرینگے خصوصاََزیارت میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کیلئے مری،اور سوات طرز کے سہولیات کی فراہمی اور دنیاء کے دوسرے کے نمبر بڑے جنگلات جونیپر کی تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کیلئے اعلان کرینگے وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی و صوبائی وزراء اور بیروکریٹ ہونگے وزیراعظم کا دورہ زیارت اور حلقہ انتخاب کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کرنے کا خیرمقدم کرتے ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی کے عہدیداروں، کارکنوں اور قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دورہ زیارت کے دوران زیارت کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ 21 مئی کو وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انہیں زیارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کل بروز ہفتے کو وزیراعظم ہاوس سے اطلاع موصول ہوئی کہوزیراعظم عمران خان کو اپ کے دعوت پر ایک روزہ دورہ زیارت پر یکم جون کو آئے گے اور وزیر عمران خان کو 21 مئی کو حلقے کے جن مسائل کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے اور فنڈز منظوری کرنے کے حوالے سے دی تھی انکی پی سی ون غیرہ بھی طلب کی تھی وہ جمع کرچکے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ زیارت کے دوران ہمارے تجویزکردہ ترقیاتی منصوبوں کی بقاعدہ منظوری دینے کااعلان کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بروز منگل، یکم جون کو ایک روزہ زیارت کا دورہ کرینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کو دورہ زیارت کے موقع پر حلقہ انتخاب کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی اور حلقہ کے قبائلی معتبرین کے اجتماع اور زیارت میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرینگے.#/s#


