ارب پتی شخص کا وینڈنگ مشینز کے ذریعے ایک کروڑ فیس ماسک بانٹنے کا منصوبہ

ہانگ کانگ :چین کی خودمختار وفاقی ریاست کا درجہ رکھنے والے ملک ہانگ کانگ کے ارب پتی شخص و سماجی رہنما ایڈرین چینگ نے لوگوں میں ایک کروڑ سے زائد فیس ماسک مفت بانٹنے کا اعلان کردیا۔ایڈرین چینگ کا شمار ایشیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، وہ سونے اور ہیروں کے کاروبار سمیت ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں، ساتھ ہی وہ فلاحی کام بھی کرتے ہیں۔ایڈرین چینگ کی کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 35 کھرب روپے تک ہے اور وہ ماضی میں بھی کئی فلاحی کام کرتے آئے ہیں۔اگرچہ ہانگ کانگ میں چین کے دیگر صوبوں کے مقابلے کورونا وائرس کے کیسز کم ہیں اور وہاں پر 9 اپریل تک مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ چکی تھی، تاہم وہاں پر کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں