افغان خاندانوں کی ملک واپسی پر وائرس کے خدشات میں اضافہ
عبدالمعز محمدی ایران میں تعمیراتی شعبے میں کام کر رہے تھے لیکن جب کووِڈ-19 کی وبا پھوٹی تو انھوں نے اپنے گھرانے کو جمع کر کے واپس افغانستان جانے کا فیصلہ کیا۔وہ ان ہزاروں افغانوں میں سے ہیں جنھوں نے حالیہ دنوں میں یہ فیصلہ کیا ہے اور ایشیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ایران اور پاکستان سے واپس اپنے ملک کی جانب ہجرت کی ہے۔ان میں سے کچھ کا واپسی پر درجہ حرارت معلوم کیا جائے گا لیکن ان میں سے بہت کم لوگوں کو ہی ملک واپسی پر قرنطینے میں رکھا جائے گا۔سرحدی چوکیوں پر حکام کافی دباؤ کے شکار ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اب دستاویزات کی پڑتال بھی نہیں کی جا رہی۔امدادی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے افغانستان میں مرض کی مقامی منتقلی میں شدید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے یہ جنگ زدہ اور غریب ملک شاید نہ نمٹ پائے۔
Load/Hide Comments