صوبائی اسمبلی اجلاس، حکومت پر جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا الزام بے بنیاد ہے، ضیاء لانگو
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے میر اکبر مینگل کی جانب سے اٹھائے گئے نکتے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں حکومت کی کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ عناصر کو پشت پناہی حاصل نہیں حکومت عوام کے تحفظ اور امن وامان کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اگر کسی کو تحفظ ہے تو وہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے اور ملزمان نامزد ہونے سے قبل ہی اپوزیشن کے الزامات اور واک آؤٹ نامناسب ہے حکومت وڈھ میں قتل ہونے والے تاجر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی
Load/Hide Comments


