تونسہ میں سٹوڈنٹس کو منتشر کرنے اور طلبہ کو گرفتار کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،بلوچ راج

بلوچ راج کے ترجمان نے اپنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تونسہ سے ملحقہ تمام تھانوں کے پولیس ملازمین اورڈولفن فورس کواحتجاج کےناکام بنانے کےلیے تعینات کردیا گیا تھا
اور مزید کالج انتظامیہ کی طرف سے احتجاج میں حصہ لینے والےتمام طلبا کوتنبیہہ کیا گیا ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دو روز قبل بھی اسٹوڈنٹس کے اجتجاج پر لاٹھی چارج کی گئی تھی جو کہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ان کو ڈرانے دھمکانے کی ہر ممکن کوشش کی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سات اسٹوڈنٹس کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان اسٹوڈنٹس کو رہا کیا جائے اور جو لوگ پولیس والے اس غیر قانونی اور غیر آئینی عمل میں ملوث ہیں ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

بلوچ راج کی طرف سے ان اسٹوڈنٹس کے لئے شوشل میڈیا کیمپن کا مہم چلایا جائے گا اور بلوچ راج اسٹوڈنٹس کا ساتھ ہر ممکن جمہوری اور آئینی طریقے سے ان کا ساتھ دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں