شہباز شریف کی تربت اور کوئٹہ میں ایف سی پر ہونے والے حملوں کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں،امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے۔ اپنے بیان میں قائد حزب اختلاف نے ایف سی کے شہداکو خراج عقیدت،شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے،بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے،شہبازشریف نے ایف سی کے زخمی اہلکاروں کے جذبے کی تحسین، جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہاکہ اللہ تعالی شہداء کو بلند مرتبہ اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں