بلوچستان، کرونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق


کوئٹہ(:بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید2افراد کی جان لے لی جبکہ صوبے میں 77افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں 1414افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 47،پنجگورمیں 12،کیچ میں 10،مستونگ میں 5،پشین میں 2،گوادر میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد25295ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے2مریض انتقال کرگئے جسکے بعد مجموعی طور پرانتقال کرنے والوں کی تعداد282ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے112مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23993ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1020ہے صوبے کے ہسپتالوں میں 33مریض ہائی لو آکسیجن پر زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں