روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ماسکو:روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ووگ اور وینیٹی فیئر جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔ماریہ شراپوا نے ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلہ لے لیا۔خیال رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔ 32سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی رانڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آٹ کردیا۔اپنے آرٹیکل میں ماریہ شراپوا نے لکھا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں