سرکاری ملازمین تنخواہ میں اضافے کیلئے دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے
اسلام آباد (این این آئی)سرکاری ملازمین تنخواہ میں اضافے کیلئے دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔ جمعرات کو سیکریٹریٹ ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے شاہراہِ دستور پر مظاہرہ کرتے ہوئے تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم 20 سے 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چار سابق ایڈہاک الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم کیئے جائیں۔ملازمین نے کہاکہ ٹائم اسکیل پروموشن کو بھی یقینی بنایا جائے، وفاق کی طرح پنجاب اور بلوچستان میں بھی ڈسپیریٹی میں کمی کا الاؤنس دیا جائے
Load/Hide Comments


