کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کے مابین فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

کوہاٹ: کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کا تنازع 6 جانیں لے گیا، چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں