عمران خان کادورہ فوٹوسیشن تھا، وہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، کرونا سے کیسے لڑینگے، ڈاکٹر حئی
کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ محض ایک فوٹو سیشن تھا حکمران اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کوتیار نہیں ہیں پھر کہتے ہیں کہ ایک قوم بن کر کورونا وائرس سے لڑنا ہوگا عمران خان نے میڈیاسمیت ہر جگہ محاذ کھولا ہے جب تک پارلیمنٹ،اپوزیشن،سیاسی جمہوری جماعیتیں یکجا نہیں ہونگے اس عالمی وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم تو پہلے سے عرض کررہے ہیں کہ حکمران کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے عمران خان کوئٹہ میں فوٹو سیشن کرنے آئے ہیں بلوچستان کے عوام کااحساس ہوتا تو تفتان میں آنے والے زائرین کا بندو بست ہوجاتا تھا ہمارے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں ڈاکٹرز حفاظتی سامان کے بغیر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کورونا وائرس کی مریضوں کا علاج کررہے ہیں بلوچستان پہلے سے نظر انداز ہے حکمرانوں کو سب سے زیادہ بلوچستان کوتوجہ دینی چاہیے تھی ہمارے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے بلوچستان کے 33اضلاع میں میڈیکل کا کوئی انتظام نہیں ہے عمران خان اپنے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں ہے تو ہم کیسے کورونا وائرس کیخلاف لڑیں گے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے صوبوں کواختیارات نہیں دیئے ہیں میڈیا کے ساتھ آپ لڑرہے ہو عمران خان نے ہر جگہ محاذ کھولا ہے جب تک پارلیمنٹ اپوزیشن یکجا نہیں ہونگے ہم اس عالمی وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں بلوچستان کے عوام کورونا وائرس کی خوف کے عالم میں مبتلا ہیں عمران خان بلوچستان کے عوام کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں دیہاڑی دار بھوک سے مررہے ہیں غریب مظلوم لوگ غربت کے لکھیر کے نیچے زندگی گزارہے ہیں موجودہ حکمران 100فیصد ناکام ہیں اور غیرسنجیدہ اور ذمہ دارانہ رول ادا کررہے ہیں عوامی امداد بھی بندربانٹ اور کرپشن کا نظر ہوگا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے حکومتی امداد تقسیم کرتے تو اچھا ہوتا تھا عمران خان نے نام نہاد ٹائیگر فورس بنا یا یہ تو قوم کو متحد کرنے کے بجائے خود کو تقسیم کررہا ہے۔