بجٹ میں صحت سمیت اہم منصوبوں کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کر دی ہے، جام کمال
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہم منصوبوں کا اعلان کردیا، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لئے ساڑھے پانچ ارب رکھنے کی تجویز ہے بلوچستان انٹر پرائز ڈویلپمنٹ کے لئے دو ارب دئیے جائیں گے، معذور افراد کے لیے کمک سپورٹ فنڈ میں دو ارب رکھے جائیں گے،سرکاری ملازمین کے لئے اپنا گھر ہاوسنگ فنڈ میں تین ارب رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈ میں پچاس کروڑ روپے رکھے جائیں، وومن اکنامک ام پاور فنڈ میں پچاس کروڑ روپے رکھے جائیں، بلوچستان پنشن فنڈ میں تین ارب روپے رکھے جائیں گے، وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں دو ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا، چھوٹے کاروبار کے لئے بغیر سود کے قرض کی اسکیم متعارف کرائی جائے گی جس کے لئے دو ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ ہفوڈ سیکورٹی کے روالونگ فنڈ کے لئے ایک ارب روپے رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں نئے اقدامات کئے جائیں گے بلوچستان وسیع صوبہ ہے جہاں صحت کے لئے د و سیکرٹریز کے ذریعے نظام کو بہتر انداز میں چلایا جائیگا انجیو پلاسٹی کا ایم او یو کیا جارہا ہے جبکہ یونیورسل ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ بھی جلد شروع کردیا جائیگا انہوں نے کہا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں عملدآمد سیکشن بنا دیا گیا ہے صوبے میں آرٹسٹس کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لو گ کہتے ہیں کہ کسی ایک گلی میں اینٹ بھی لگی وہ ویڈیوز دیکھیں جن میں حکومت نے پانچ ہزار کلو میٹر کی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اب لوگ نہیں کہیں کہ وہ صرف ٹوئٹر پر چیزیں دیکھتے ہیں لیکن گراؤنڈ پر کام نہیں ہورہا الحمد اللہ ہم نے جو وعدے کئے انہیں عملی طور پر پورا کر رہے ہیں جن کے ثبوت میں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہوں میں نہیں کہتاکہ ہم 100فیصد کام کر رہے ہیں مگر الحمد اللہ حکومت بہت کچھ کر رہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی مونال اسلام آباد جیسا تفریحی مقام بنا یا جائیگا تاکہ لوگ وہاں سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ کھانے سے بھی لطف اندوز ہوسکیں انہوں نے نئے کوئٹہ ویو پوائنٹ مقام کا نام رکھنے کے لئے تجاویز بھی مانگیں


